• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے لاڑکانہ سیشن کورٹ کے دورے کے دوران برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج کا موبائل فون اٹھا کرمیز پر پٹخ دیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار اپنے دورہ ٔلاڑکانہ کے موقع پر اچانک سیشن کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے عدالت کے جج شیام لال سے مقدمات کی کارروائی سے متعلق استفسار کیا کہ صبح سے آپ نے کتنے کیسزسنے ہیں، جج نے کہا کہ انہوں نے 3 کیسز سنے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اتنی سست روی سے کام ہوگا تو انصاف کیسے دیا جائے گا۔

چیف جسٹس نےجج کا موبائل میز پر پٹخ دیا

جسٹس ثاقب نثار نے سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سے سوالات کیے جس کا وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس پر وہ برہم ہوکر چیف جسٹس نے ان کا موبائل فون لے کر میز پر پٹخ دیا اور تاکید کی کہ آپ اپنا موبائل گھر پر رکھ کر آیا کریں۔

جسٹس ثاقب نثار نے سیشن جج شیام لال سے استفسار کیا کہ لاپتہ افراد سے متعلق معاملات پر آپ کیا کررہے ہیں، کیسز جلدی نمٹائے جائیں، جوڈیشل سسٹم سے شرمندہ ہوں۔

چیف جسٹس نے جج کو وارننگ دی کہ موبائل فون کو کمرے میں رکھیں، عدالتی وقار پر کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتے۔اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان نے ایڈیشنل سیشن جج شیام لال کے فوری تبادلے کا بھی حکم بھی جاری کر دیا۔

تازہ ترین