• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سائے

مصنّف: محمّد عامر رانا

صفحات112:، قیمت 200: روپے

ناشر: سانجھ پبلی کیشنز، مزنگ روڈ، لاہور

یہ ایک ایسا ناول ہے، جسے ایک ہی نشست میں پڑھنے کے بعد اگر سوچا جائے کہ کیا پڑھا، کہانی کیا تھی، پلاٹ کیا تھا، کردار کیا تھے، تو ذہن کی گرفت میں کچھ بھی نہیں آئے گا۔ ناول نگار، کرداروں کے مکالموں کے ذریعے فلسفیانہ انداز میں بات آگے بڑھاتے ہیں۔ کہیں کہیں مکالمے بہت عامیانہ اور کہیں بہت گہرے ہیں۔ ناول کی بجائے اگر یہی کہانی مختصر افسانے کی صورت میں بیان کردی جاتی، تو زیادہ اچھا تھا۔ بہرحال، کتاب اچھے انداز میں شایع ہوئی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین