مصنّف: ظفر محمود
صفحات 197:، قیمت 640:روپے
ناشر: جمہوری پبلی کیشنز، ایوانِ تجارت روڈ، لاہور
ظفر محمود، ایک معروف بیوروکریٹ ہیں اور متعدد اعلیٰ سرکاری عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ آج کل وہ روزنامہ جنگ کے ادارتی صفحے کے لیے کالم بھی لکھ رہے ہیں، یہ اُن کے افسانوں کا مجموعہ ہے، جس میں دس افسانے ہیں۔ فلیپ پردرج رائے کے خلاصے کے مطابق بیورو کریٹ کی زندگی ایک حیرت کدے کی سیر ہوتی ہے۔ اس سفر کے دوران نارسا معاشرے کی بندشوں میں گِھرے جن جیتے جاگتے اور متحرک کرداروں سے واسطہ پڑتا ہے، سبھی اس کے تجربات میں نکھار پیدا کرتے ہیں۔
اور اگر بیورو کریٹ لکھنے کی صلاحیت رکھتا ہو اور سچ سے کفایت نہ برتے، تو اس کی تحریر حقیقت کے قریب تر ہوجاتی ہے۔ ظفر محمود کے انسانوں کی اصل خُوبی یہی ہے کہ وہ ہمارے معاشرے کی حقیقتوں سے پردہ اُٹھاتے ہیں۔ کالموں کی طرح اُن کے افسانے بھی شاہ کار کا درجہ رکھتے ہیں۔ کتاب خُوب صُورت ہے، اور طباعت و اشاعت معیاری، مگر قیمت عام قاری کی قوّتِ خرید سے بہت زیادہ ہے۔