مولّف:سیّد حیات النبی رضوی
صفحات242: ،ہدیہ500:روپے
ناشر:حیات پبلی کیشنز، بی۔119، سیکٹر 11-B، نارتھ کراچی، کراچی
انتہائی خُوب صُورت اور دِل کش طباعت نے اس کتاب کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔ سیّد حیات النبی رضوی ادبی حلقوں میں حیات رضوی امروہوی کے نام سے معروف ہیں۔ بنیادی طور پر عمارت کار ہیں۔ انہوں نے چار معروف تراجمِ قرآن کی مدد سے خلاصۂ قرآن ترتیب دیا ہے اور ایک لفظ بھی اپنی جانب سے نہیں لکھا، جو تراجم، مرتّب کے پیشِ نظر رہے،اُن میں مولانا شاہ عبدالقادر دہلوی، مولانا فتح محمّد جالندھری، مولانا محمود حسن اور مولانا احمد رضا خان بریلوی کے تراجم و تفاسیر شامل ہیں، جو برصغیر پاک و ہند میں عام طور پر مقبول ہیں۔ مولّف کی یہ منفرد کاوش لائقِ تحسین ہے۔ جس خُوب صُورتی کے ساتھ یہ کتاب شایع کی گئی ہے، اس کی داد نہ دینا زیادتی ہوگی۔ مختصراً ’’خلاصۂ قرآن‘‘اس لائق ہے کہ اسے بہ طور تحفہ لوگوں کو پیش کیا جا سکے، لیکن یہ نکتہ پیشِ نظر رہے کہ قرآنِ پاک کا یہ خلاصہ صرف قرآن کو آسانی سے پڑھنے اور سمجھنے کےلیے ترتیب دیا گیا ہے۔