مصنّف: پناہ بلوچ
صفحات: 162، قیمت: 450روپے
ناشر: لوک ورثہ اشاعت گھر، اسلام آباد
پاکستانی معاشرے میں صوفیائے کرام اور ان کی تعلیمات کو ہمیشہ سے ایک اہم مقام حاصل رہا ہے۔ پاکستان میں ہزاروں درگاہیں، خانقاہیں اور مزارات ہیں، جہاں لاکھوں افراد منّتوں، مُرادوں اور ذہنی و جسمانی بیماریوں سے نجات کے لیے دُور دراز علاقوں سے آکر حاضری دیتے اور روحانی تسکین حاصل کرتے ہیں۔ لاہوت لامکاں، بلوچستان کا ایک انتہائی دشوارگزار اور دُور افتادہ مقام ہے، لگ بھگ دو سو کلومیٹر پر محیط بُلند و بالا پہاڑوں، پُرخطر گھاٹیوں اور پتھریلے راستوں پر مشتمل یہ علاقہ صدیوں سے زائرین کی گزر گاہ ہے۔ درگاہ شاہ بلاول نورانی، لاہوت لامکاں کی جانب جاتے ہوئے آخری پڑائو ہے، جہاں سیکڑوں زائرین ہر وقت موجود رہتے ہیں۔
پناہ بلوچ نے اس علاقے کے بارے میں یہ کتاب ترتیب دی ہے، جس میں جا بہ جا تصاویر بھی ہیں۔ یہ ایک قابلِ ستائش تحقیقی کام ہے، جس کے مطالعے سے قاری پر ایک نیا جہاں آشکار ہوتا ہے۔ اس قسم کا تحقیقی کام دیگر خانقاہوں، درگاہوں اور مزارات پر بھی ہونا چاہیے۔ کتاب اچھے انداز میں شایع ہوئی ہے، مگر مہنگی ہونے کے سبب عام قاری کی شاید اس تک رسائی ممکن نہ ہو۔