• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شامل ہو کوئی کیسے بھلا میری رائے میں

پہلے تمیز کر تو لوں اپنے پرائے میں

مجھ کو خبر ہے میری جڑیں کاٹ ڈالیں گے

احباب جو ہیں بیٹھے ہوئے میرے سائے میں

دِل میں مِرے ہوا ہے مکیں اِک عجیب شخص

دیتا ہے زخمِ دِل مجھے گھر کے کرائے میں

اِک شام اُس کی باتوں میں تلخی تھی اس قدر

جیسے کسی نے زہر ملایا ہو چائے میں

سب آسماں کے چاند، ستارے سمجھ گئے

جو بات کہہ رہا ہوں اشارے کنائے میں

مجھ کو بلا رہی ہے حقیقت کی تیز دھوپ

مَیں جل رہا ہوں جھوٹی انائوں کے سائے میں

میری طرح سے وہ بھی مسافر تھا اِک ندیم

جس کو ملا تھا رات کو ویراں سائے میں

(ریاض ندیم نیازی،سبی)

تازہ ترین
تازہ ترین