• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ن لیگ جاپان ٹکٹوں کی تقسیم کے موقع پر نظر انداز

دو دہائیوں سے مسلم لیگ ن کی مالی اور اخلاقی حمایت کرنے والے ن لیگ جاپان کے اہم رہنماپارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے موقع پر نظر انداز کر دیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے ان رہنمائوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ن لیگ جاپان ٹکٹوں کی تقسیم کے موقع پر نظر انداز

شیخ قیصر محمود جو ن لیگ اوورسیز کے جنرل سیکریٹری بھی ہیں کو گزشتہ الیکشن میں چنیوٹ کے حلقے سے پارٹی ٹکٹ کے حصول میں ناکامی کا سامنا رہا تھا اس مرتبہ بھی ناکامی کاسامنا کرنا پڑا جبکہ ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان جو این اے 54سے ٹکٹ کے حصو ل کے لیے کوشاں تھے وہ بھی ناکام ہورہے ،قیادت نے ان کی جگہ انجم عقیل کو پارٹی ٹکٹ سے نواز دیا۔

ن لیگ جاپان کے سینئر نائب صدر ملک یونس نے جاپان کے رہنماوں کو ٹکٹ نہ ملنے پر افسوس اور مایوسی کا اظہار کیا ہے ساتھ پارٹی قیادت کےحکم کے آگے سر تسلیم خم بھی کردیا اور لیگی کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کریں اور انھیں الیکشن میں جتوانے کے لیے کردار ادا کریں۔

ن لیگ جاپان ٹکٹوں کی تقسیم کے موقع پر نظر انداز

ملک یونس نے کہا کہ سیالکوٹ میں ان کے حلقے سے قومی اسمبلی کے لیے ارمغان سبحانی جبکہ صوبائی نشست پر خوش اختر سبحانی امیدوار ہیں جس کے لیے جاپان میں تمام سیالکوٹ کے ارکان سے ملاقاتیں کررہے ہیں تاکہ الیکشن سے قبل پوری ٹیم کے ساتھ سیالکوٹ پہنچیں اور بھرپور مہم چلا سکیں جبکہ ملک منظور سعودی عرب سے انتخابی مہم کیلئے پاکستان پہنچیں گے۔

ملک یونس نے سابق وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان کے صاحبزادے ارمغان سبحانی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ن لیگ اوورسیز مشاہد اللہ خان کے صاحبزادے کی الیکشن مہم کے لیے بھی جو ہوسکا کرے گی ،ملک یونس نے ملک نور اعوان اور شیخ قیصر محمود کی پارٹی کے لیے کوششوں کو بھی سراہا ۔


تازہ ترین