جناب آپ کی سولفظوں کی کہانی بعنوان ـ’کوچنگ ‘ پڑھی۔آپ نے اپنی اس کہانی میں بچوں کی کتاب سے دوری کی ایک اہم وجہ بتانے کی کوشش کی ۔میں آپ کی بات سے بالکل اتفاق کرتا ہوں ۔اس کہانی کی وساطت سے میرا آپ سے سوال ہے کہ ہم نئی نسل کوکس طرح کتب بینی کی طرف راغب کر سکتے ہیں اور اساتذہ کا کردار کس قدر اہم ہے ؟
مبشر علی زیدی
بلاشبہ بچوں کو کتب بینی کی طرف راغب کرنے میں اساتذہ کا کردار بہت اہم ہے لیکن میرے خیال میں والدین کا کردار اساتذہ سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ والدین کو چاہئے کہ وہ ہر ماہ کچھ کتابیں خریدیں اور اگر ان میں مہنگی کتابیں خریدنے کی سکت نہ ہو تو کم از کم پرانی کتابیں خرید لیں اور پھر بچوں کو کہانیاں سنائیں بچوں کے لئے رسالے خریدیں اور بچوں کے سرہانے کہانیوں کی کتابیں رکھیں تاکہ وہ آسانی سے پڑھ سکیں اگر والدین یہ تراکیب آزما کر دیکھیں گے تو امید ہے کہ نئی نسل میں کتاب سے دوستی کا ذوق و شوق پیدا ہو گا۔