• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قمر رضا شہزاد

میں دیکھتا تھا کہ خلقت تھی بے بہا، مرے ساتھ

مگر کسی نے لگائی نہیں صدا، مرے ساتھ

فلک پہ کون تھا روشن، مجھے نہیں معلوم

بس اک چراغ یہاں رات بھر جلا، مرے ساتھ

میں آخری ہوں یہاں، پھول بانٹنے والا

یہ کارِ خیر بھی ہو جائے گا فنا، مرے ساتھ

میں جانے والا ہوں، اس کائنات سے باہر

سفر کرے گا کہاںتک یہ راستہ، مرے ساتھ

میں جانتا ہوں کہاںاُس کے ضابطے ، شہزاد

ابھی یہ عشق لگا ہے نیا نیا، مرے ساتھ

تازہ ترین
تازہ ترین