• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر14 اور رائونڈ ٹینس کیلیے 12 وائلڈ کارڈ انٹریز جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان انڈر 14اینڈ راؤنڈ سیریز ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ایشین ٹینس فیڈریشن نے 12 غیرملکی کھلاڑیوں کو وائلڈ کارڈ انٹری دیدی۔ اے ٹی ایف نے پاکستان کو دو جونیئر ایونٹ کی میزبانی دی ہے جس میں سپر سیریز ٹینس چیمپئن شپ 7سے 13 مارچ جبکہ دوسرا ایونٹ 14سے 20 مارچ تک اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ ان دونوں چیمپئن شپ میں 12 وائلڈ کارڈ انٹریز کی اجازت ہوگی۔ دونوں ایونٹس میں20غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری خالد رحمانی نے جنگ سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ ایشین ٹینس فیڈریشن کی جانب سے دیئے گئے مجموعی طور پر بارہ وائلڈ کارڈ انٹریز دی گئی ہیں جن میں سے سنگلز میں چھ اور ڈبلز میں تین تین وائلڈ کارڈ انٹریز کی اجازت دی ہے۔ ایک ایک وائلڈ کارڈ انٹری ملائیشین کو دونوں سنگلز کیلئے دیدی گئی ہے۔ پہلی لیگ میں آٹھ جبکہ دوسری لیگ میں 11غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ دونوں ایونٹس میں برطانیہ ، سری لنکا، ہانگ کانگ، ملائیشیا اور بھارت کے مرد خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔ دریں اثنا پی ٹی ایف کے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن نے چین کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کیلئے کھلاڑیوں کے ویزوں کیلئے سری لنکن ہائی کمیشن کو درخواست دیدی ہے امید ہے کہ آئندہ چند روز تک قومی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کر دیے جائیں گے ۔ قومی ٹیم آئندہ ماہ چین کے خلاف شیڈول ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشیانا زون گروپ ون کی تیاری کے سلسلے میں 26 فروری کو سری لنکا روانہ ہو گی۔
تازہ ترین