• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نندی پور منصوبہ، چینیوں کی بجائے پاکستانیوں سے کام لیں،چیف جسٹس

اسلام آباد ( آن لائن ) سپریم کورٹ نے نندی پر منصوبہ میں تعینات ملازمین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ توانائی منصوبہ چل رہا ہے تو اپنے لوگوں سے کام لیں،نندی پور میں چائنیز کو لا کر بٹھا دیا گیا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نندی پور منصوبہ کرپشن کیس کی سماعت کی تو چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نندی پور منصوبے کیساتھ بہت ظلم ہوا ہے،وزارت توانائی کے حکام کا کہنا تھا کہ نیب نے نندی پور منصوبے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، عدالت نے وزارت توانائی کی نظرثانی درخواست پر نندی پور منصوبہ کے ملازمین کو نوٹس جاری کردیا اس دوران وزارت توانائی کے حکام کا کہنا تھاکہ عدالت نے ملازمین کو ٹرانسفر نہ کرنے کا حکم دیا تھا،لیکن نندی پور منصوبے کے اپنے ملازمین نہیں ہیں،تمام ملازمین واپڈا کے ہیں جو نندی پور میں کام کر رہے ہیں، چیف جسٹس نے کہاکہ گھر کے قریب ملازمت کرنا سب کا بنیادی حق ہے، عدالت نے نئے ملازمین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین