لاہور(ایجنسیاں)پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ پالتو جانوروں کے ہوٹل کا قیام عمل میں آیاہے۔جانور پالنے والوں کے لئے خوشی کی خبر ہے کہ لاہور میں پالتو جانوروں کے ہوٹل کی تعمیرجاری ہے اور جلد اس کا افتتاح کر دیا جائے گا۔18 کنال پر پھیلے اس ہوٹل میں ہر طرح کا جانور رکھنے کی سہولت ہوگی جس کیلئے پولز، ہر طرح کے پرندے رکھنے کیلئے چھوٹے بڑے ، کشادہ پنجرے، انڈور اور آوٹ ڈور کھیلوں کے میدان اور باغات وغیرہ بنائے گئے ہیں۔ہوٹل کی جانب سے پالتو جانوروں کے کھانوں کیلئے مفت ہوم ڈیلوری سروس بھی مہیا کی جائے گی۔یہاں8 کنال کا کتوں کے لئے پارک اور ان کے لئے خاص ٹریننگ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ پالتو جانوروں کے مالکان گھر بیٹھے اپنے جانوروں کی مانیٹرنگ کر سکیں گے، ان کو انٹرنیٹ کے ذریعے ان کے موبائل پر جانوروں کی حرکات و سکنات پر نظر رکھنے کی سہولت حاصل ہو گی۔ہوٹل انتظامیہ کی جانب سےسماجی رابطہ ویب سائٹ پرپیج بنایا گیا ہے جس کے ذریعے لوگوں کو ہوٹل کے قیام کے بارے میں آگاہی دی جا رہی ہے۔