راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن سے گزشتہ مالی سال 2017\18ء کے دوران پراپرٹی ٹیکس ، موٹر برانچ اور ایکسائز ڈیوٹی سمیت دیگر ٹیکسز کی مد میں 4ارب 18کروڑ روپے ہدف کے مقابلے میں مجموعی طور پر 105فیصد4ارب 27کروڑ روپے کی وصولیاں کرنے میں کامیاب رہا ، سیلز ٹیکس کی مد میں ہدف کے مقابلے میں 122فیصد وصولیاں کی گئیں ، پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 96فیصد ، موٹر ٹیکسز میں 95فیصد وصولیاں کی گئیں، محکمہ ایکسائز کی دستاویزات کے مطابق ضلع راولپنڈی میں ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ایک ارب 49کروڑ 80لاکھ 80ہزار روپے کے مقابلے میں ایک ارب 81کروڑ 96لاکھ 42ہزار روپے، موٹر وہیکلز ٹیکس کے 84کروڑ 40لاکھ 23ہزار روپے کے مقابلے میں 80کروڑ 40لاکھ 18ہزار روپے کی وصولیاں کی گئیں جو 95فیصد ریکوری بنتی ہے ، پروفیشنل ٹیکس 5کروڑ 58لاکھ 34ہزار روپے کے ہدف کے مقابلے میں 4کروڑ 39لاکھ 30ہزار روپے ، پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ہدف ایک ارب 14کروڑ 83لاکھ 24ہزار روپے کے مقابلے میں ایک ارب بارہ کروڑ 81لاکھ 57ہزار روپے ، لگژری ہائوسز پر ہدف ایک کروڑ 68لاکھ 81ہزار روپے کے مقابلے میں صرف تین لاکھ روپے کی وصولیاں ہو سکیں ، انٹرٹینمنٹ ٹیکس کی مد میں ہدف 62لاکھ 37ہزار روپے کے مقابلے میں 53لاکھ 79ہزار روپے کی وصولیاں کی گئیں،ای ٹی او ایڈمن نعمان خالد ملک کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 2017\18کے دوران صرف راولپنڈی ضلع میں 17فیصد زیادہ ٹیکس جمع ہوئے ہیں ۔