• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
قومی پرچم کے خالق کہاں دفن ہیں ؟

آزادی سے دو ماہ قبل یعنی جون 1947ء میں پاکستان کا پہلا قومی پرچم 2ٹیلر بھائیوں ماسٹر افضال حسین اور ان کے چھوٹے بھائی ماسٹر الطاف حسین نے بنایا تھا ۔

پاکستان کا سبز ہلالی پرچم سب سے پہلے بنانے کا اعزاز ماسٹر افضال حسین کو حاصل ہے جو آج کراچی کے ایک پسماندہ علاقے نئی کراچی میں دفن ہیں ۔

ماسٹر افضال حسین نے 80 سال کی عمر میں وفات پائی تھی ،وہ ڈیڑ ھ سال تک ہڈیوں کے کینسر میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کرگئے تھے،اور دن15جولائی کا سن 1987ء تھا۔

قومی پرچم کے خالق کہاں دفن ہیں ؟

ماسٹر افضال حسین تحریک پاکستان کے پرانے کارکن تھے، انہوں نے بہت ہی کسمپر سی کی زندگی گزاری ، حتی کہ ان کا اپنا مکان بھی نہیں تھا ،وہ نئی کراچی کے علاقے لال مارکیٹ میں کرائے کے مکان میں رہتے تھے ۔

پاکستان کے قومی پر چم کا خاکہ بانی پاکستان کے حکم پر امیر الدین قدوائی نے ڈیزائن کیا تھا ، پاکستانی پرچم کی ساخت اور رنگوں کی مناسبت یہ رکھی گئی ہے کہ اس کا سبز حصہ مسلم تشخص کو اجاگر کرتا ہے اور سفید حصہ اقلیتوں کی نمائندگی ظاہر کرتا ہے،ہلال ترقی کی علامت ، ستارہ روشنی اور علم کا نشان ہے ۔

8 مئی 1979 کو سابق صدرجنرل ضیاالحق کراچی کے دورے پر آئے تو ماسٹر افضال حسین کی ان سے ملاقات ہوئی ،سابق صدر نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی (پرائیڈ آف پرفارمنس )اور مراعات دینے کا اعلان کیا تھا اور انہیں 5 ہزار روپے انعام بھی دیا،مگر افضال حسین پرائیڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ وصول کیے بغیر ہی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے تھے ۔

قومی پرچم کے خالق کہاں دفن ہیں ؟

ماسٹر افضال حسین کا تابوت ان کے اپنے ہاتھ سے تیار کردہ آخری قومی پرچم میں لپٹا ہوا تھا، ان کی تدفین پرمسلم لیگ کی سالار نیشنل گارڈ نے انہیں سلامی بھی دی ۔

تازہ ترین