راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) الیکشن 2018میں اب تک پنجاب بھر میں12ہزار 4سو 66انتخابی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں ہیں۔جن میں سے 11ہزار145کو دور کردیا گیا ہے۔جبکہ 1ہزار321زیر التوا ہیں۔ضلع راولپنڈی انتخابی خلاف ورزیوں میں پہلے نمبر پر رہا ہے۔الیکشن 2018میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں راولپنڈی میں ہوئی ہیں۔راولپنڈی میں اب تک تین ہزار دو سو 30انتخابی خلاف ورزیاں رپورٹ ہوچکی ہیں۔سب سے کم انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں ضلع منڈی بہائو الدین میں ہوئی ہیں اور اب تک صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔خلاف ورزیوں میں دوسرے نمبر پر فیصل آباد1402،تیسرے نمبر پر چنیوٹ 1358،چوتھے نمبر پر مظفر گڑھ849،پانچویں چکوال748،چھٹے پر لاہور 719،گوجرانوالہ 594،ننکانہ صاحب 494،حافظ آباد 329،ملتان 321،قصور310،شیخوپورہ243،سب سے کم منڈی بہائوالدین میں اب تک صرف ایک خلاف ورزی ہوئی ہے۔جس کے بعد جھنگ 13،نارووال16،اٹک25،بہاولنگر اور لیہ میں29/29،لودھراں33،رحیم یار خان41،میانوالی48،راجن پور65،ڈیر غازی خان72،ٹوبہ ٹیک سنگھ74،سرگودہا اور خوشاب76/76،جہلم93،سیالکوٹ99،جبکہ دیگر اضلاع میں خلاف ورزیاں سو سے زیادہ ریکارڈ کی گئیں۔راولپنڈی میں خلاف ورزیوں کے حوالے سے ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر( جنرل)سا رہ حیات نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ضلع راولپنڈی میں رپورٹ خلاف ورزیاں زیادہ ہیں تو ان کو نمٹانے میں بھی راولپنڈی پیچھے نہیں۔ان میں سے 2994دور کردی گئیں جبکہ صرف 236زیر التوا ہیں۔