• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور سابق حسینہ عالم پریانکا چوپڑا آج اپنی36ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

ہیپی برتھ ڈے ' ’پریانکا چوپڑا‘

پریانکا چوپڑا بھارتی شہر جمشید پور بہار میں 18 جولائی 1982 کو پیدا ہوئیںاور انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔ پریانکا نے دیکھتے ہی دیکھتے 2000 میں مس ورلڈ کا خطاب حاصل کیا۔

ہیپی برتھ ڈے ' ’پریانکا چوپڑا‘

اداکارہنے اپنے فنی کیئریئر کا آغاز تامل فلم سے کیا جس کے بعد 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’دی ہیرو‘‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔ اس فلم میں پریانکا سنی دیول، پریتی زنتا اور انیل شرماکے ساتھ جلوہ گر ہوئیں۔

ہیپی برتھ ڈے ' ’پریانکا چوپڑا‘

پریانکا کی بالی ووڈ میں آمد فلم دی ہیرو: لو اسٹوری آف :آسپائی سے ہوئی تاہم انکی پہلی کامیاب فلم انداز ثابت ہوئی جس پر ان کوبہترین نئی اداکارہ کے ایوارڈسے بھی نوازا گیا۔

ہیپی برتھ ڈے ' ’پریانکا چوپڑا‘

اسکے بعد پریانکا نے اعتراض،دوستانہ، انجانہ انجانی ،کرش،سلامِ عشق،دوستانہ ، فیشن ، ڈان ٹو،اگنی پتھ اور برفی جیسی کامیاب فلموں میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرکے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

ہیپی برتھ ڈے ' ’پریانکا چوپڑا‘

پریانکا کو اپنے فلمی سفر کے شروعات میں کافی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ 2002 سے 2004 تک ان کی کئی فلمیں باکس آفس پر کوئی خاص پزیرائی حاصل نہیں کرسکیں لیکن 2004 میں ہدایت کار ڈیوڈ دھون کی مشہور فلم ’’مجھ سے شادی کروگی‘‘ نے اداکارہ کو عروج دیا۔ فلم میں وہ سلمان خان اور اکشے کمار کےساتھ نظر آئیں۔

ہیپی برتھ ڈے ' ’پریانکا چوپڑا‘

پریانکا چوپڑانے 2008 کی فلم ’’فیشن‘‘ میں ایسا جلوہ دکھایا کہ ان کی اداکاری اور خوبصورت اداؤں نے بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ کو بھی اپنا گرویدہ بنالیا۔

ہیپی برتھ ڈے ' ’پریانکا چوپڑا‘

فلم واٹس یور راشی میں12کردار نبھانے پر پریانکا کا نام گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوا جبکہ وشال بھردواج کی فلم سات خون معاف میں انکے آئٹم سونگ ڈارلنگ کو بیحد پذیرائی حاصل ہوئی۔

ہیپی برتھ ڈے ' ’پریانکا چوپڑا‘

پریانکا بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ میں نام کما چکی ہیں اور مشہور اداکاراؤں میں ان کا شمار کیا جانے لگا ہے جو ٹی وی سیریز کوانٹیکو کے3سیزنز کے علاوہ معروف اداکار ڈیوین جانسن کے ساتھ فلم بے واچ میں بھی جلوۂ گر ہو چکی ہیں۔


ہیپی برتھ ڈے ' ’پریانکا چوپڑا‘

واضح رہے آج کل پریانکا امریکی گلوکار نِک جونز کے ساتھ دیکھی جا رہی ہیں جن سے منگنی کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں۔


تازہ ترین
تازہ ترین