• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی اسپیکر کے پی ثریا بی بی اور رکنِ اے این پی خدیجہ سردار میں تلخ کلامی

خدیجہ سردار اور ثریا بی بی—فائل فوٹوز
خدیجہ سردار اور ثریا بی بی—فائل فوٹوز

خیبر پختونخوا اسمبلی میں ایوان سے باہر ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی اور اے این پی کی رکن خدیجہ سردار کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے۔

ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی نے اے این پی کی رکن خدیجہ سردار سے کہا کہ آپ نے میرے حلقے میں کلاس فور کی بھرتیوں پر بات کی، آپ نے آئندہ میرے حلقے سے متعلق کوئی بات نہیں کرنی، آپ کے پاس ثبوت ہے تو اسمبلی کے فلور پر سامنے لائیں۔

خدیجہ سردار نے ڈپٹی اسپیکر کو جواب دیا کہ آپ سرِ عام دھکمیاں دینے سے گریز کریں، جو سچ ہے وہ عوام کے سامنے لاؤں گی، چترال میں جو حلقہ آپ کا ہے وہ میرا بھی ہے، کلاس فور کی بھرتیوں میں کرپشن کو عوام کے سامنے لاؤں گی۔

اس کے بعد خدیجہ سردار نے اسپیکر چیمبر جا کر ڈپٹی اسپیکر کے رویے پر شکایت کی۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر پیر دن 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید