• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ آپ نے کیسے کیا؟ سنجے دت کا مداح سے دلچسپ مکالمہ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کے دو سینئر اور معروف اداکاروں اور ایکشن ہیروز سنیل شیٹی اور سنجے دت معروف کامیڈین کپل شرما کے دی گریٹ انڈین کپل شو کے حالیہ مہمان بنے۔ 

شو کے حوالے سے جاری نئے پرومو میں جس چیز نے ناظرین کو ہنسی سے لوٹ پوٹ کیا، وہ سنجے دت اور ایک مداح کے درمیان دلچسپ مکالمہ تھا۔

مداح نے سنجے دت کو بتایا کہ آج میں اپنی گرل فرینڈ اور بیوی دونوں کو ساتھ لےکر آیا ہوں۔

مداح کے اس اعتراف پر نہ صرف سنجے دت اور سنیل شیٹی بلکہ کپل شرما اور شو کی جج ارچنا پورن سنگھ بھی حیران رہ گئیں۔ 

اس موقع پر سنجے دت مداح کے قریب گئے اور پوچھا کہ یہ آپ نے کیسے کیا؟ ہمیں بھی سیکھا دیجیے۔ سنجے دت اور مداح کی اس مزاحیہ گفتگو پر نیٹ صارفین نے بھی کمنٹس کیے۔ 

ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ منظر دیکھ کر تو سنجے دت اور سنیل شیٹی دنگ رہ گئے، لیکن بھائی چھا گیا ہے۔ ایک اور کا کہنا تھا کہ کپل شرما شو کی یہ قسط تو دیکھنے والوں کے ہوش اڑا دے گی۔ 

ایک تیسرے صارف کا کہنا تھا کہ اسے ورک لائف بیلنس کہتے ہیں جبکہ ایک اور نے کہا ایسا تب ہوتا ہے جب ڈیویلپر ہیکر سے ملتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید