• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شلپا شیٹی، راج کندرا کو دھوکا دہی کیس میں ’لک آؤٹ نوٹس‘ جاری

بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو 60 کروڑ روپے کے دھوکا دہی کیس میں ’لک آؤٹ نوٹس‘ جاری کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شکایت کنندہ دیپک کوٹھاری نے الزام لگایا کہ جوڑے نے 60 کروڑ کا دھوکا دیا ہے، جس کے بعد ممبئی پولیس نے لک آؤٹ نوٹس جاری کیا ہے۔

شکایت کنندہ نے الزام میں کہا کہ دھوکا دہی یہ معاملہ شلپا شیٹی اور راج کندرا کی بند ہوچکی کمپنی بیسٹ ڈیل ٹی وی پرائیویٹ لمیٹڈ سے جڑا ہے۔

پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ دیپک کوٹھاری نے مقدمے میں کہا کہ ملزمان نے پہلے قرض مانگا اور پھر اسے سرمایہ کاری دکھا کر ماہانہ منافع کا جھانسہ دیا ۔

مقدمے میں مزید کہا گیا کہ جوڑے نے 2015 تا 2023ء یعنی 8 سال کے دوران کاروباری سرمایہ کے نام پر رقم لی مگر اسے ذاتی اخراجات پر خرچ کیا۔

شکایت کنندہ نے بتایا کہ شلپا شیٹی نے 2016ء میں بطور ڈائریکٹر کمپنی سے استعفیٰ دیا، جس کے بعد کمپنی دیوالیہ ہوگئی۔

ممبئی پولیس کے اکنامک افیئر ونگ میں دائر معاملے میں لک آؤٹ سرکلر امیگریشن حکام کو جاری کیا گیا تاکہ زیر تفتیش شخص کو ملک چھوڑنے سے روکا جاسکے۔

راج کندرا اور شلپا شیٹی کے وکیل نے الزام کو مسترد کیا اور کہا کہ معاملے کا کوئی فوجداری پہلو نہیں ،یہ پرانا لین دین ہےاوریہ خالصتاً سول نوعیت کا ایشو ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید