چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی تقریر کا نوٹس لے لیا ۔
ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس نے پیمرا سے جسٹس شوکت عزیز کی تقریر کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔
ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق جسٹس ثاقب نثار نے عدالتی معاملات میں خفیہ اداروں کی مداخلت سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی راولپنڈی بار ایسوسی ایشن سے خطاب میں خفیہ اداروں کے عدلیہ کے امور میں مداخلت کے الزامات کا سخت نوٹس لیا۔
چیف جسٹس نے مداخلت کے تاثر کو رد کرتے ہوئے پیمرا سے تقریر کا پورا رکارڈ طلب کر لیا۔