• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگوٹھے پر سیاہی کا نشان دکھائیں، ڈسکاؤنٹ پائیں

انگوٹھے پر سیاہی کا نشان دکھائیں، ڈسکاؤنٹ پائیں

پاکستان میں انتخابات 2018 ء کے موقع پر مختلف فوڈ چینز نے ووٹرز کو زبرست آفر دے دی، اپنا ووٹ کاسٹ کریں، انگوٹھے پرسیاہی کا نشان دکھائیں اور ڈسکاؤنٹ پائیں۔

انتخابات کے دوران کھانے پینے کی مختلف دکانوں کی جانب سے ووٹ ڈالنے والوں کیلئے ڈسکاؤنٹ آفرز کا اعلان کیا گیا ہے۔

ووٹ ڈالنے والوں کو کباب، کافی، چائے، شیک، جوس، بیکری آئٹمز پر 20 سے 40فی صد تک ڈسکاؤنٹ ملے گا۔

پزا، برگر، چائنیز یا پھر دیسی کھانا، جو چاہیں کھائیں لیکن پہلے ووٹ تو ڈال کر آئیں، مختلف فوڈ چینز نے ووٹرز کے لیے ڈسکاؤنٹس کا اعلان کر دیا، یعنی ذمہ داری نبھائیں اور کھانوں پہ ڈسکاؤنٹ بھی پائیں۔

انگوٹھے پر سیاہی کا نشان دکھائیں، ڈسکاؤنٹ پائیں

انتخابات 2018 ء کے موقع پر مختلف فوڈ چینز کی جانب سے ووٹرز کو زبرست آفر دی گئی ہے، یعنی جب آپ ووٹ ڈال دیں تو پھر اپنے من پسند ریسٹورنٹ میں مزیدار کھانے اڑائیں، وہ بھی ڈسکاؤنٹ کے ساتھ۔

ووٹ آپ چاہے جسے بھی دیں، ان تمام کھانے پینے کی دکانوں کی جانب سے کسی کے لیے انتخابی مہم نہیں چلائی جارہی البتہ لوگوں کو گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

کل 25 جولائی کو انتخابات 2018ء کے سلسلے میں ملک بھر میں 10کروڑ 60 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

تازہ ترین