گجرات(نمائندہ جنگ)غیر مصدقہ اور 30فیصد پولنگ اسٹیشنوں پر گجرات میں قومی اسمبلی کی 4نشستوں پر دو میں پاکستان مسلم لیگ (ق)،1میں پی ٹی آئی کے امیدوار فتحیاب جبکہ ایک سیٹ این اے 71پر مسلم لیگ ن کے آگے جانے کی اطلاعت ہیں۔ این اے 69 میں پرویز الٰہی آگے،ن لیگ کے مبشر حسین پیچھے، این اے 70، پی ٹی آئی کے نور فیض الحسن آگے،ن لیگ کے جعفراقبال پیچھے ہیں، این اے 68گجرات میں 180پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے چوہدری شجاعت حسین کے بھتیجے چوہدری حسین الٰہی 57862ووٹ لیے مد مقابل ن لیگ کے نوابزادہ غضنفر علی گل نے 22204ووٹ حاصل کیے جبکہ این اے 69گجرات ٹو میں 60پولنگ اسٹیشنوں کے رزلٹ کے مطابق مسلم لیگ (ق) پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار چوہدری پرویز الٰہی نے 19260اور مسلم لیگ (ن) کے چوہدری مبشر حسین نے 7172ووٹ لیے جبکہ این اے 70گجرات تھری میں پاکستان تحریک انصا ف کے سید نور فیض الحسن شاہ کے 180پولنگ اسٹشینوں کے نتائج کے مطابق 56219، مسلم لیگ(ن) کے چوہدری جعفراقبال نے 33ہزار اور پاکستان پیپلزپارٹی کے 22005ووٹ لیے جبکہ این اے 71گجرات فور میں پاکستان تحریک انصاف کے 96پولنگ اسٹیشنوں کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری عابد رضا نے 36983جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری الیاس نے 20661اور آزاد امیدوار ملک حنیف اعوان نے 7676ووٹ حاصل کیے گجرات کے 7صوبائی حلقوں پی پی 28میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چوہدری شجاعت نواز اجنالہ کے 27پولنگ اسٹشینوں میں 8382جبکہ مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے نوابزادہ حیدر مہدی نے 5364ووٹ لیے پی پی 30میں مسلم لیگ (ق) کے چوہدری پرویز الٰہی نے 20پولنگ اسٹشینوں میں سے 6984اور مد مقابل (ن) لیگ کے ذوالفقار وڑائچ نے 1220ووٹ لیے پی پی 31میں پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری سلیم سرور جوڑا نے 45پولنگ اسٹیشنوں پر 13712جبکہ مسلم لیگ(ن) کے حاجی عمران ظفر نے 4960 لیے پی پی 32میں 100پولنگ اسٹیشنوں پر پاکستان تحریک انصاف کے میاں محمد اختر حیات 30007، (ن) کے میاں طارق محمود نے 20125، تحریک لبیک کے چوہدری اعجاز رنیاں نے 18081ووٹ لیے پی پی 33میں 90پولنگ اسٹیشن سے پاکستان تحریک انصاف کے 30680، مسلم لیگ (ن) کے چوہدری شبیر کوٹلہ نے 23ہزار 456ووٹ، پیپلزپارٹی کے تنویر اشرف کائرہ نے 3007ووٹ لیے۔