• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین گیمز کیلئے ہاکی ٹیم کا اعلان،رضوان سینئر کپتان برقرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انڈ ونیشیا میں ہونے والے ایشین گیمز کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ایشین گیمز 18اگست سے دوستمبر تک جکارتہ میں شروع ہوں گے۔ رضوان سینئر کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ پیر کو کراچی میں چیف سلیکٹر اصلاح الدین نے ایک روزہ ٹرائلز کے بعد پاکستان کی ٹیم کا اعلان کیا۔ سلیکٹرز محمد مصدق اور فرحت خان ٹرائلز کے موقع پر موجود نہیں تھے۔ اصلاح الدین کے مطابق انہوں نے عدم دستیابی سے آگاہ کردیا تھا جبکہ فرحت خان کی عدم دستیابی سے وہ لاعلم تھے۔ کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں۔ رضوان سینئر ( کپتان)، عمران بٹ امجد علی، عرفان سینئر، مبشر ، فیصل قادر، راشد محمود ،عماد شکیل بٹ ( نائب کپتان)، تصور عباس ،عمر بھٹّہ ، شفقت رسول، توثیق اعجاز، ابوبکر،عتیق ارشد، علی شان، دلبر حسین اور جنید منظور۔ اس حوالے سےپریس کانفرنس میں اصلاح الدین نے کہا کہ بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے اور ان سے بہتر کارکردگی کی توقع ہے۔ اسٹینڈ بائی میں مظہر ،علیم بلال رضوان جونئیر اور رانا سہیل شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔علیم بلال کی جگہ فیصل قادر، اسفر یعقوب کی جگہ جنید منظور ،ارسلان قادر کی جگہ دلبر حسین اور عرفان جونئیر کی جگہ عتیق ارشد کو شامل کیا گیا ہے۔ چیف سلیکٹر نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کی معیاد ایشین گیمز تک تھی ۔ پی ایچ ایف چاہیے تو کام جاری رکھیں گے ۔ ہماری معیاد پوری ہوچکی ہے ۔
تازہ ترین