لاہور(ایجنسیاں) گلوکارہ آئمہ بیگ نے نہایت کم وقت میں اپنی مدھر آواز کے ذریعے پاکستانیوں کو تو اپنا گرویدہ بنا ہی لیا ہے اور اب ان کی آواز کا جادو بھارت میں بھی چلنے والا ہے۔آئمہ بیگ جلد ہی بھارتی گلوکار میکا سنگھ کے ساتھ اپنا گانا ریلیز کرنے جا رہی ہیں جو کسی بھی بھارتی گلوکار کے ساتھ ان کا پہلا گانا ہو گا۔حال ہی میں آئمہ بیگ نے بی بی سی ایشیئن نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ میکا سنگھ کے ساتھ اپنے نئے پروجیکٹ پر کام کر رہی ہیں جس کے لیے وہ بہت زیادہ پر جوش ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ اس حوالے سے کچھ گھبرائی ہوئی ہیں کیوں کہ انہوں نے اس سے قبل ایسا کوئی تجربہ نہیں کیا۔ آئمہ بیگ نے بتایا کہ یہ گانا صرف آڈیو نہیں ہوگا بلکہ اس کی ویڈیو بھی لانچ کی جائے گی۔