• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسہال کے علاج کیلئے استعمال ہونیوالا سیرپ میڈی زول غیر معیاری قرار، سٹاک سیل

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈرگ ٹسٹنگ لیبارٹری نے شجاع آباد میڈیکل سٹور سے لئے گئے ادویات کے نمونوں میں سے اسہال کی بیماری کے لئے استعمال ہونے والاسسپنشن سیرپ میڈی زول کو غیر معیاری قراردیدیاہے۔ڈرگ انسپکٹر نے سٹاک سربمہر کرکے کیس سماعت کے لئے صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھجوادیا ہے۔معلوم ہواہے کہ تحصیل شجاع آباد ٹائون کے ڈرگ انسپکٹر مسعود نے مئی 2018میں دوران انسپکشن میڈیکل سٹوروں سے ادویات کے نمونے لیکر ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوادیئے تھے۔ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے ایک میڈیکل سٹور سے لئے گئے ادویات کے نمونے میں سے میڈی زول کو غیر معیاری قراردے دیا جس کے بعد ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر مسعودنے مذکورہ دوائی کا تمام سٹاک سیل کردیا ۔
تازہ ترین