• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں اجلاس، انتظامات کا جائزہ لیا گیا

گھارو( نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ شہزاد فضل عباسی کی جانب سے 6تا 12اگست سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے گذشتہ اجلاس میں کئے گئے انتظامات کا دوبارہ جائزہ لیا۔ انہوں نے ضلع بھر کے تمام یو سی ایم اوز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اپنی یونین کونسلز میں انتہائی ایمانداری، سچائی، نیک نیتی اور فرض شناسی سے مقررہ حدف ہر صورت پورا کریں اور اس ضمن میں کوئی بھی شکایت موصول ہوئی تو سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام یو سی ایم اوز اپنے مائکرو پلان اور کارکردگی رپورٹ پولیو کنٹرول روم میں جمع کروائیں اور آپس میں مربوط رابطے میں رہیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے ضلعی افسر ڈاکٹر خدا بخش میمن کو بھی ہدایت کی کہ وہ غفلت برتنے اور کام نہ کرنے والوں کی تنخواہیں فوری طور بند کرکے رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو مزید ہدایت کی کہ وہ پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے اپنے تمام وسائل بروءکار لائیں تاکہ ضلع ٹھٹھہ کو ہمیشہ کی طرح پولیو سے پاک رکھا جا سکے۔ اس موقع پر افسران کی جانب سے اجلاس کو مختلف مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے انہیں تمام جائز مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
تازہ ترین