• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گنے کی خریداری ودیگرمسائل پرڈی جی نیب سکھر کی زیرصدارت کانفرنس

سکھر (بیورو رپورٹ) گنے کی خریداری، کرشنگ، شوگر ملز مالکان کی جانب سے کاشتکاروں کوقیمتوں کی ادائیگی میں تاخیر اور دیگر مسائل کے حل کے سلسلے میں ڈی جی نیب سکھر فیاض احمد قریشی کی زیرصدارت نیشنل اکاؤنٹبلٹی آرڈیننس 1999کے سیکشن سی 33کے تحت پریونشن موڈ کانفرنس منعقد کی گئی۔ کانفرنس میں کین کمشنر سندھ آغا عبدالرحیم، سندھ آبادگار بورڈ کے ممبران سمیت گھوٹکی اور خیرپور کے آبادگار رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر گنے کی خریداری میں تاخیر، شوگر ملز مالکان کی جانب سے گنے کی کرشنگ اور قیمتوں کی ادائیگی میں تاخیر ، حکومت کی جانب سے منظورشدہ ریٹس سے کم ریٹ پر گنا فروخت کرنے پر دباؤ، شوگر ملز مالکان اور گنے کے کاشتکاروں کے درمیان کین کمشنر کا بطور حکومتی نمائندہ کردار سمیت شوگر فیکٹریز ایکٹ 1950کے حوالے سے غور کیا گیا۔
تازہ ترین