• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

موسم گرمامیں ہیٹ ویوز کے بعدخزاں اوسط سے زیادہ گرم ہونے کی توقع


لندن ( نیوز ڈیسک ) میٹ آفس کے مطابق چلچلاتی دھوپ والے موسم گرما کے بعد برطانیہ میں موسم خزاں بھی اوسط سے زیادہ گرم ہو سکتا ہے۔

میٹ آفس کی بونی ڈائمنڈ کا کہنا ہے کہ تین ماہ کے جائزے سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ موسم گرما اتنے عرصے تک جاری رہے گا مگرموسم خزاں میں درجہ حرارت اوسط سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

پلانرز، بزنسز اور حکومت کی جانب سے موسم سے متعلقہ فیصلوں کیلئے جو جائزہ ’’ آئوٹ لک‘‘ استعمال کیا جاتا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھاری دبائو کا سسٹم برطانیہ کے نزدیک ہےجس کا مطلب یہ ہے کہ موسمی کیفیات ممکنہ طور پر ہمارے روایتی اٹلانٹک ویدر سسٹمز سے بھی قبل رونما ہوسکتی ہیں۔

محترمہ ڈائمنڈ نے بتایا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ موسم خزاں میں درجہ حرارت اوسط سے زیادہ اور بارشیں اوسط سے کم ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ امر پیش نظر رکھنا ضروری ہے کہ ہماری پیش گوئی کا لازمی مطلب یہ نہیں کہ گرمی کی لہر برقرار رہے گی بلکہ اس اوپری درجہ حرارت کا مطلب ایک سے دو درجہ زائد ہوسکتا ہے ۔

یہ اگست ، ستمبر اور اکتوبر میں بالترتیب 19 ، 16 اور 13 درجہ سینٹی گریڈ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زائد درجہ حرارت کا مطلب یہ نہیں کہ چلچلاتی دھوپ ہوگی بلکہ موسم گرم اور بار آلود بھی ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین