• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی فیڈریشن کا اجلاس رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہو گا

Latest News
لاہور......پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہو گا۔ اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس لاہور میں ہو گا۔ اجلاس میں فیڈریشن کے آئین میں ترامیم کے لئے ایک ریویو کمیٹی اور ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل کی منظوری لی جا ئے گی ۔

اس کے علاوہ فیڈریشن کے ڈی جی ، ڈائریکٹر ڈویللپمنٹ اینڈ ڈومیسٹک اور سنئیر ٹیم کے ہیڈ کوچ کی منظوری لی جا ئے گی ۔۔ بورڈ اراکین کو حکومت کی جانب سے ملنے والی گرانٹ ،کھلاڑیوں کو ادا کی جانے والی رقوم سپر لیگ کے منصوبے اور ویمن ہاکی کے حوالے سے بریفنگ دی جا ئے گی ۔
تازہ ترین