• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لارڈز ٹیسٹ: بھارتی بیٹنگ لائن ناکام، 107 پر آؤٹ

انگلش بولرز نے لارڈز میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میں بھارتی بیٹنگ لائن کو مکمل طور پر تباہ کرتے ہوئے 107 رنز پر آل آئوٹ کردیا۔

دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی، میزبان ٹیم کا یہ فیصلہ درست ثابت ہوا۔

انگلش بولرز کے سامنے بھارتی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور ایک کے بعد ایک بیٹسمین پویلین لوٹتا رہا اور پوری ٹیم 107 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بھارتی بیٹنگ لائن کی تباہی میں مرکزی کردار جیمز اینڈرسن نے ادا کیا، جنہوں نے 20رنز دے کر 5کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

بھارت کی طرف سے ایشون نے 29 اور کپتان کوہلی نے 24رنز بنائے۔ اس کے علاوہ ریہانے 18، پانڈیا 11 اور شامی 10 رنز کے ساتھ ڈبل فیگر میں آسکے۔

کرس براڈ اور واکس نے 2،2 وکٹیں لیں جبکہ ایک کھلاڑی رن آئوٹ ہوا۔

واضح رہے کہ میچ کے پہلے روز بارش کی وجہ سے کھیل نہیں ہوسکا تھا۔

تازہ ترین