• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، کوٹلی ستیاں اور جنڈ میں تین لڑکے ڈوب کر جاں بحق، دو کی لاشیں برآمد، ایک کی تلاش

راولپنڈی ،کوٹلی ستیاں،جنڈ (سٹاف رپورٹر، نمائندگان جنگ) مختلف واقعات میں تین لڑکے ڈوب گئے۔راولپنڈی میں 10سالہ بچہ نالے میں ڈوب کرجاں بحق ہوگیا۔ریسکیو1122کے عملے نے چارگھنٹے کی جدودجہدکے بعداس کی لاش نالے سے برآمدکرکے ورثاکے حوالے کردی ۔ریسکیوذرائع کے مطابق ہفتہ کی صبح نیوڈائیوواڈے شیرشاہ سوری روڈکے قریب واقع ایک نالے میں دس سال کاصدام ڈوب کرجاں بحق ہوگیا جس کی لاش ریسکیوٹیم نے نالے سے نکال کرورثاکے حوالے کردی۔ کوٹلی ستیاں کے نواحی علاقے بگا میں 13سالہ لڑکا کھڈ نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ۔عبداللہ ستی کھڈ نالے میں سے گزر رہا تھا کہ اچانک تیز پانی کا ریلا اسے اپنے ساتھ بہا کر دور لے گیا۔ لاش مقامی لوگوں نے نکالی۔ متوفی بوائز ہائی سکول بگا کاطالب علم تھا۔ نماز جنازہ میں ساتھی کلاس فیلو دھاڑیں مار کر روتے رہے ۔ دریں اثناءمکھڈ شریف دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے مدرسہ کا16 سالہ طالب علم ڈوب گیا۔ حافظ گُلستان دربار آستانہ مُکھڈ شریف میں دینی تعلیم حاصل کررھا تھا۔ حافظ گُلستان کا تعلق جنڈ کے نواحی گاؤں چپھڑی کوڑاسے بتایا جاتا ھے لاش کی تلاش جاری ہے۔
تازہ ترین