• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ کے باوجود چین کی برآمدات نے تمام اندازوں کو مات دے دی

امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ کے باوجود چین کی برآمدات نے تمام اندازوں کو مات دے دی

ہانگ کانگ: ایلیس وڈ ہاؤس

چین کی برآمدات جولائی میں کی گئی پیش گوئی کے مقابلے میں تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہیں یہاں تک کہ امریکا نے امریکا نے رواں ماہ کے آغاز میں چین کی 34 ارب ڈالر لاگت کی درآمدات پر ٹیرف عائد کرکے کے تجارتی جنگ شروع کردی۔

چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹم کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے شروع کے مقابلے میں برآمدات کی ڈالر کی قدر میں 12.2 فیصد اضافہ ہوا،گزشتہ ماہ میں 11.2 فیصد کی نظرثانی شدہ ترقی سے بڑھ رہا ہے( پہلے 11.3 فیصد تھا)۔ رائٹر کے سروے نے صرف 10 فیصد ترقی کی پیش گوئی کی تھی۔

گزشتہ ماہ میں درآمدات میں 27.3 فیصد اضافہ ہوا، ماضی کی درمیانی 16.2 فیصد کی پیش گوئی کو اڑا کر رکھ دیا۔ ان اعداد وشمار جون میں 41.5 ارب ڈالر سرپلس سے نیچے آکر 28.1 ارب ڈالر کے تجارتی سرپلس کے نتیجے میں ہیں۔

جولائی میں چین کی امریکا کو برآمدات 19.3 فیصد شمار کی ھئی جو کہ جون میں 19.7 فیصد سے کم ہے۔ امریکا سے شپمنٹ مجموعی درآمدات کی 7.2 فیصد کی نمائندگی کرتی تھی، جو گزشتہ ماہ سے 0.6 فیصد کم اور سال کی آج کی تاریخ تک سب سے کم سطح تک پہنچ گئی ہے۔

امریکا نے منگل کو کہا کہ 23 اگست سے 16 ارب ڈالر کی چینی درآمدات پر ٹیرف لینا شروع کردے گا۔جولائی میں 34 ارب ڈالر کی چینی درآمدات پر ٹیرف لاگو کرنے کے پہلے بیج کے بعد امریکی تجارتی حکام نے 279 مصنوعات کی حتمی فہرست جاری کردی ہے جن پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔

ٹرمپ انتظامیہ کی 200 ارب ڈالر مالیت پر اصل 10 فیصد سے 25 فیصد ٹیرف بڑھانے کی مجوزہ دھمکی کے بعد جمعہ کو بیجنگ نے امریکا سے 60 ارب ڈالر مالیت کی درآمدات پر نئے ٹیرف لاگو کرنے کی دھمکی دی ہے۔

کیپیٹل اکنامکس کیلئے سینئر چائنا اکنامسٹ جیولین ایوانز پرچارڈ نے کہا کہ موسمیاتی اور قیمت کے اثرات کیلئے موافقت ہم نے تخمینہ لگایا کہ جولائی میں برآمدات کا حجم بنیادی طور پر ہموار تھا۔ امریکا کو شپمنٹ تھوڑی کم رہی،جس سے پتہ چلتا ہے کہ ٹیرف کے کچھ اثرات مرتب ہوئے تھے۔ لیکن یہ دنیا بھر میں مضبوط برآمدات کی جانب سے ناکام رہا،کمزور رینمینبی کی جانب سے مدد کا بہت زیادہ امکان ہے۔ 

تازہ ترین