• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درد یاد آتے ہیں رہ رہ کر پُرانے مولا

عید کیوں آتی ہے مفلس کو ستانے مولا

لوٹ کر آئے نہیں مجھ سے بچھڑنے والے

آ گئی عید تِری مجھ کو رلانے مولا

چھین لی تُو نے مِری روشنیِ قلب و نظر

کس کے گھر جائوں گا اب عید منانے مولا

دِل کے آنگن میں نہ میلا ہے، نہ رونق ہے کہیں

ایسے ویرانے میں کون آئے بلانے مولا

دَم گھٹا جاتا ہے شہزاد سرِ شام مرا

کیسے لگتے ہیں کلیجے پہ نشانے مولا

(آصف شہزاد، فیصل آباد)

تازہ ترین
تازہ ترین