• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر وکیل فاروق ایچ نائیک نے آصف علی زرداری کے وارنٹ جاری ہونے کی تردید کردی، ان کا کہنا ہے کہ عدالت نے آصف علی زرداری کے وارنٹ جاری نہیں کیے، میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے، رہنما پیپلز پارٹی فرحت اللہ بابر نے بھی وکیل فارق ایچ نائیک کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کےوارنٹ گرفتاری سےمتعلق چلائی جانےوالی خبریں بے بنیاد ہیں۔

 واضح رہے  میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر نے کی خبریں سامنے آئیں تھیں ۔

واضح رہے کراچی کی بینکنگ عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں دو ملزمان انور مجید اور عبدالغنی مجید کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا پر دونوں ملزمان کو 24 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے کیس میں کیس میں نامزد 15 مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی۔

مفرور ملزمان میں نمر مجید، اسلم مسعود، عارف خان ،نصیرعبداللہ حسین لوتھا، عدنان جاوید، محمد عمیر، اقبال آرائیں ،اعظم وزیرخان، زین ملک ،مصطفیٰ ذوالقرنین ودیگر کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔

عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  کئے۔

عدالت نے تمام ملزمان کو 4 ستمبر تک گرفتار کرنے کا حکم دیاہے۔

ملزمان کے خلاف بوگس اکاؤنٹ کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔منی لانڈرنگ کیس میں فریال تالپور ضمانت پر رہا ہیں جبکہ حسین لوائی، طحہٰ رضا، انور مجید اور عبدالغنی مجید گرفتار ہیں ۔

تازہ ترین