• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان انتقال کرگئے

اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان 80 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

کوفی عنان کا پورا نام کوفی عطا عنان تھا، ان کا تعلق گھانا سے تھا۔

وہ 8 اپریل 1938ء کو پیدا ہوئے، اور جنوری 1997 ءسے دسمبر 2006ء تک اقوام متحدہ کے ساتویں جنرل سیکریٹری کے عہدے پر فائز رہے۔

انسانیت کی خدمات کیلئے انہیں نوبل امن انعام سے بھی نوازا گیا تھا۔

تازہ ترین