لاہور ( صابر اعوان ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور نومنتخب وزیر اعظم پاکستان عمران خان نیازی نے ہفتہ کے روز ملک کے 22ویں وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کے بعد اپنی 20رکنی کابینہ کا اعلان کر دیا ہےاور انہوں نے وزارت ریلوے کا قلمدان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو سونپنے کا اعلان کیا ہے ،شیخ رشید احمد اس سے قبل 2002میں مشرف دورحکومت میں بھی ریلوے کے وزیر رہ چکے ہیں انہوں نے اپنے دور حکومت میں ریلوے کےگریڈ ایک تا گریڈ 15تک کے ملازمین کو ون اسٹپ پروموشن بھی ان کے دور میں دی گئی جس سے ملازمین خوشی کی لہر دوڑ گئی ’مختلف سیکشن پر پسنجر ٹرینیں چلائیں میانیوالی سیکشن پر روالپنڈی اور کندیاں کے درمیان میانیوالی ٹرین ’ کوئٹہ اور راولپنڈی کے درمیان جعفر ٹرین ’ سرسید ’ جناح اور نشترٹر ین کا افتتاح بھی ان کے دور میں ہوا جوجن میں سے متعدد ٹرینیں غلام احمد بلور کے دور میں ریلوے کو مالی خسارے کے باعث بند کر نا پڑیں اور کچھ کے نام تبدیل کر دیئے گئے انہوں نے ریلوے میں مختلف منصوبے شروع کئے جن میں لودھراں تاشاہدرہ ریلوے ٹرین کی ڈبل کا منصوبہ بھی ان کے دور میں شروع ہوا جو اب مکمل ہو چکا ہے شیخ رشید احمد کے دوبارہ وزیر ریلوے بننے پر مختلف عوام و سماجی شخصیات اور ریلوے یونین کے نمائندوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ سابق دور حکومت میں شروع کئے جانے والے مختلف منصوبوں کو مکمل کریں گے ٹرینوں کی بروقت آمد و رفت ’ مسافروں کےلئے سہولیات ’ٹرینوں کی اپ گریڈیشن ’ ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن ’ سی پیک کے تحت ایم ایل ون اور ایم ایل ٹو کی تکمیل سمیت گوادر کو نیشنل ریلوے نیٹ ورک سے ملانے اور دیگر جاری منصوبوں اور مکمل کروائیں گے اور ریلوے ملازمین کے حوالے سے بہتر اقدامات کریں گے تاکہ ریلوے کا پہیہ چلتارہے اور ریل کے مزدور خوشحال رہیں ۔