• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورکی سیشن عدالت نے لاہور کے بدنام زمانہ سابق پولیس اہلکار اور جعلی مقابلوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار عابد باکسر کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔

عدالت نے عدم پیشی کی بنیاد پر دو مقدمات میں عابد باکسر کی عبوری ضمانتیں خارج کیں۔

2008ء میں عابد باکسر کے خلاف جعلی پولیس مقابلے کے الزام میں مقدمات درج ہوئے تھے۔

عابد باکسر کو دبئی میں گرفتار کرنے کے بعد پاکستان لایا گیا تھا، عابد باکسر پر متعدد افراد کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارنے اور اداکارہ نرگس پر تشدد کرنے کا الزام ہے۔

لاہور کا بدنام زمانہ گینگسٹر سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر 90ء کی دہائی میں خوف کی علامت تھا، جو 2007ء میں نوکری سے فارغ ہوکر دبئی فرار ہوگیا تھا۔

عابد باکسر پر مشہور اداکارہ نرگس پر تشدد کرنے اور ان کے سر کے بال مونڈھ نے کے الزام ہے جبکہ بچہ گارڈن، سینما ہتھیانے کے کیس کے علاوہ جعلی مقابلوں کے کئی کیس بھی اس کے خلاف درج ہیں۔

ذرائع کے مطابق 11سال سے اشتہاری عابد باکسر کو گزشتہ سال سمن آباد لاہور کے ایک کیبل آپریٹر کے قتل کے الزام میں انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔

عابد باکسر سے تعلق کا الزام سامنے آنے پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف اس سے کسی بھی قسم کے تعلق کو رد کر چکے ہیں۔

تازہ ترین