سکھر (بیورو رپورٹ) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے عید الاضحی سوئیٹ ہوم سکھر کے یتیم اور بے سہارا بچوں کیساتھ منائی، بچوں میں عیدی اور تحائف تقسیم کئے، دوپہر کا کھانا بھی بچوں کیساتھ کھایا جبکہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی بھی سوئیٹ ہوم کے بچوں کیساتھ ادا کی۔ میئر سکھر عیدالاضحی کی خوشیاں منانے سوئیٹ ہوم پہنچے اور سوئٹ ہوم کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئے ۔ میئر نے بچوں سے عید ملتے ہوئے ان میں عیدی اور تحائف تقسیم کئے اور ظہرانہ بھی بچوں کیساتھ ہی کیا۔ اس موقع پر میئر سکھر نے کہا کہ عید کی سچی خوشیاں یتیم اور بے سہارا بچوں کے ساتھ منانے میں ہیں جن کے والدین نہیں ان کی عید کی خوشیاں ہم نے سنوارنی ہیں، ہم سب کو یتیم بچوں کے دکھوں کا مداوا کرنے کیلئے ان کیساتھ عید کی خوشیاں بانٹنی چاہئیں، یہی ہم سب کو اپنی آخرت سنوارنے کا موقع فراہم کرے گا۔ دریں اثناء میئر سکھر نے سوئیٹ ہوم میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے بکرے کی قربانی بھی کی، اس موقع پر بچوں کے پُر زور اسرار پر میئر سکھر نے عید کے چوتھے روز سوئیٹ ہوم میں میوزیکل پروگرام کے انعقاد کا بھی اعلان کیا۔