ٹھٹھہ(نامہ نگار) ٹھٹھہ میں انٹرنیٹسروس کئی ماہ سے خراب، صارفین شدید مشکلات سے دوچار۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ انٹرنیٹاور اسمارٹٹیویسروس کئی ماہ سے خراب ہے اور صارفین کی جانب سے بارہا شکایات درج کرانے کے باوجود متعلقہ عملہسروسکی بحالی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کر رہا جس کے باعث شہر کے اکثر علاقےانٹرنیٹاور اسمارٹ ٹی وی کی سہولت سے محروم ہیں اور صارفین کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ براڈ بینڈانٹرنیٹ، اسمارٹٹیوی سروسکئی کئی دن ڈیڈ رہتی ہے تاہم ادارے کو بارہا شکایت کرنے کے باوجود عملے کی جانب سےسروسکی بحالی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کمپنی کا مقامی عملہ تو فون اٹھانے کی بھی زحمت نہیں کرتا جبکہ دفتر میں جا کر شکایت کرنے کے باوجود ایریا لائن مین بھی آکر چیک کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں جبکہ بعض صارفین نے الزام عائد کیا کہ عملہ ایک صارف کا نمبر دوسرے کو دے دیتا ہے جس کے باعث ان کے کنیکشنز کئی دن سے ڈیڈ پڑے ہیں اور انہیںٹیلی فون اورانٹرنیٹسروسکی فراہمی معطل ہے، دریں اثنا پریس کلب ٹھٹھہ میں بھیانٹرنیٹاور اسمارٹٹیویسروسگذشتہ 8 ماہ سے جزوی طور پر معطل ہے جس کے باعث اراکین پریس کلب کو صحافتی فرائض انجام دینے میں شدید مشکلاتپیش آ رہی ہیں، اس سلسلے میں پریس کلب ٹھٹھہ کے جنرل سیکریٹری عبدالوہاب شیخ نے بتایا کہ کئی ماہ سے درجنوں مرتبہ شکایت درج کرانے کے باوجود پریس کلب میں انٹرنیٹ اور اسمارٹ ٹی وی سروس مکمل طور پر بحال نہیں ہوپائی ہے جس کے باعث انہیں شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے، انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ انٹرنیٹ اور اسمارٹ ٹی وی سروس کی مکمل بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ صارفین کی مشکلات ختم ہوجائیں۔