• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریفرنس دائر ہونے تک معاملہ خفیہ رکھا جائے، چیف جسٹس نے نیب تحقیقات کی تشہیر پر پابندی لگادی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس آف پاکستان ،مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار نے نیب تحقیقات کی تشہیر پر پابندی لگادی چیف جسٹس نے نیب حکام کو کہا ہے کہ وہ کسی بھی فرد کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے عمل کو خفیہ رکھا کریں اور پبلک نہ کریں تاکہ بلاوجہ خوف و ہراس کی کیفیت نہ پیدا ہو اورکسی کے لئے شرمندگی کاباعث نہ بنے ،انہوں نے یہ بات چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اورپراسیکیوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر کے ساتھ ملاقات کے دوران کی ، سپریم کورٹ کی پریس ریلیز کے مطابق یہ ملاقات سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے چیمبر میں کی گئی ہے ۔صباح نیوز کے مطابق ملا قا ت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شخص کے خلاف تحقیقات ریفرنس دائر ہونے تک پبلک نہ کی جائیں، اس وقت تک تحقیقات کو خفیہ رکھیں تاکہ بعد میں کسی کے لئے شرمندگی کاباعث نہ بنے۔ 

تازہ ترین