آپ آف لائن ہیں
جمعرات9؍ محرم الحرام 1440ھ20؍ ستمبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم نےاپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بنگلہ دیش کو شکست دے دی اورٹورنامنٹ میں مسلسل پانچویں فتح اپنے نام کر لی ہے۔


انڈونیشیا کے دارلحکومت جکارتہ میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان نے آج اپنے آخری پول میچ میں بنگلادیش کو 0-5سے شکست دی۔ ٹیم کی جانب سے مبشر علی اور محمد عتیق نے2،2 اور علی شان نے ایک گول کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے اپنے چوتھے پول میچ میں ملائیشیا کو 1-4 سےاور قازقستان کو 0-16 سے شکست دی تھی، ٹیم نے اپنے 5 میچز میںحریف ٹیموں کے خلاف 45 گول کیے تاہم قومی ٹیم کے خلاف صرف ایک گول اسکور ہوا۔

یاد رہے کہ ٹیم پاکستان پول بی میں 15 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور ساتھ ہی پول اے میں بھارت بھی 15 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں