• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی تلخ فون کال کے بعد نتن یاہو لبنان جنگ بندی مذاکرات پر آمادہ ہوا

کراچی (رفیق مانگٹ) بلوم برگ کا کہنا ہے لبنان کو اچانک جنگ بندی ڈیل میں شامل کیا گیا۔ جبکہ سی این این کے مطابق ٹرمپ کی نیتن یاہو کوʼتلخ فون کال‘ کے بعد اسرائیل لبنان کیساتھ براہ راست جنگ بندی مذاکرات پر آمادہ ہوا، اسرائیل نہ مانتا تو ٹرمپ خود جنگ بندی کا اعلان کر دیتے، فون کال میں تلخی نہیں، ’’فیک نیوز‘‘ قرار، اسرائیل کی تردید، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان جمعرات کو ہونے والی گفتگو کو امریکی اور اسرائیلی ذرائع نے ’’سخت فون کال‘‘ قرار دیا۔ اس کال کے فوراً بعد اسرائیل نے اعلان کیا کہ وہ لبنان کے ساتھ براہ راست جنگ بندی مذاکرات شروع کرے گا۔ امریکی ذرائع کے مطابق نیتن یاہو کو یہ سمجھ آگئی کہ اگر وہ لبنان کے ساتھ براہ راست بات چیت نہ کرتے تو ٹرمپ خود ہی جنگ بندی کا اعلان کر سکتے تھے۔ یہ بات ایسے وقت میں سامنے آئی جب ایک روز قبل امریکی صدر نے ایران کے ساتھ دو ہفتے کی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا اور امریکی موقف یہ تھا کہ اسرائیلی حملوں نے اس جنگ بندی کو کمزور کیا۔ ٹرمپ نے نیتن یاہو سے کہا کہ وہ لبنان میں حزب اللہ کے خلاف حملوں میں کمی کریں، کیونکہ بدھ کے روز اسرائیلی حملوں میں 303 افراد مارے گئے تھے۔ بلومبرگ کے مطابق، ٹرمپ نے نیتن یاہو کو صرف کچھ دیر پہلے آگاہ کیا تھا کہ لبنان کو جنگ بندی ڈیل میں شامل کیا جا رہا ہے۔ ایک اسرائیلی ذریعے کے مطابق نیتن یاہو کو یہ سمجھ آ گئی کہ اگر وہ لبنان سے براہِ راست جنگ بندی بات چیت پر آمادہ نہ ہوئے تو ٹرمپ خود ہی جنگ بندی کا اعلان کر سکتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید