اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نےبیو رو کر یسی میں اعلیٰ ترین سطح پر اہم تبا دلے کئے ہیں اور اہم وفاقی اداروں کے سر بر اہان کی تقرریاں شروع کر دی ہیں، نئی ما لیاتی ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے جس کیلئے پہلے مرحلہ میں چیئرمین ایف بی آر کا تقرر کیا گیاہے۔پا کستان ایڈمنسٹر یٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسراور سیکر ٹری سر مایہ کاری بورڈ ( بی او آئی ) ڈ اکٹر محمد جہانزیب خان کو تبد یل کرکے چیئرمین ایف بی آر مقرر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ان لینڈ ریو نیو سروس کی گریڈ 22 کی افسر رخسانہ یاسمین تعینات تھیں ۔ ایف بی آر کے گریڈ بائیس کے افسروں نے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ ان کا موقف ہے کہ اس پوسٹ پر ان لینڈ ریو نیو سروس یا کسٹم سروس کے افسر کو تعینات کیا جا ئے جو ایف بی آر کے امور کو بہتر جانتے ہیں ۔کمانڈنٹ نیشنل پو لیس اکیڈمی اور پو لیس سروس کے گریڈ22 کے افسر مہر خالق داد لک کو تبدیل کرکے نیشنل کو آر ڈی نیٹر نیکٹا ( قومی اتھارٹی برائے انسداد دہشتگردی ) مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی تقرری کا م مقصد انسداد دہشتگردی کو موثر بنا نا ہے۔ آئی بی کے سر براہ کی بھی تعیناتی کی گئی ہے ۔ مو جودہ نیشنل کو آرڈی نیٹر نیکٹا اور پو لیس سروس کے گریڈ22 کے افسر ڈ اکٹر محمد سلیمان خان کو تبدیل کرکے ڈی جی آئی بی ( انٹیلی جنس بیو رو ) تعینات کیا گیا ہے۔ اس سے قبل جوائنٹ ڈائریکٹر آئی بی شجاعت اللہ قریشی کے پاس ڈی جی آئی بی کا چارج تھا۔ نیشنل بنک کے صدر سعید احمد خان کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ سینئر نائب صدر طارق جمالی کو قائم مقام صدر بنا ئے جانے کا امکان ہے۔ ان تباد لوںکا نو ٹیفکیشن جاری کر د یا گیا ہے۔ پا کستان ایڈمنسٹر یٹو سروس کے افسر اورنگزیب حق کو سیکر ٹری کیڈ لگا یا گیا ہے۔ نئی حکومت آنے سے پہلے وہ سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔ انہوں نے چارج سنبھا ل لیا ہے۔ وزیر اعظم نے جوائنٹ سیکر ٹری وزارت آبی وسائل سید محمد مہر علی شاہ کو پا کستان کمشنر برائے انڈس واٹرز کے عہدےپر مزید تین ماہ کیلئے اضافی چارج کی منظوری دی ہے۔نئے ڈی جی آئی بی ڈ اکٹر محمد سلیمان نے 30 اپریل 1986 کو سول سروس جوائن کی۔ ڈاکٹر محمد سلیمان خان کا تعلق پولیس سروس اور 14 ویں کامن سے ہے۔ ڈاکٹر سلیمان کا ڈومیسائل خیبرپختونخواہ کے ضلع بنوں سے ہے۔ نئے ڈی جی آئی بی 22 نومبر 2023 کو ریٹائرڈ ہونگے۔ نئے نیشنل کوارڈینیٹر نیکٹا نے یکم نومبر 1986 کو سول سروس جوائن کی۔ مہر خالق داد لک کا تعلق پولیس سروس اور 14 ویں کامن سے ہے۔ مہر خالق داد لک کا ڈومسائل پنجاب سرگودھا سے ہے۔ نئے نیشنل کوارڈینیٹر نیکٹا 6 ستمبر 2022 کو ریٹائرڈ ہونگے۔ نئے چئیرمین ایف بی آر محمد جہانزیب خان نے 14 نومبر 1987 کو سول سروس جوائن کی۔ جہانزیب خان کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس اور 15 ویں کامن سے ہے۔ جہانزیب خان کا ڈومسائل پشاور سے ہے۔ محمد جہانزیب خان یکم اگست 2020کو ریٹائرڈ ہونگے۔