اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیر اطلا عات و نشر یات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے ہیلی کا پٹر استعمال کرنے پر اعتراض بلا جواز ہے ۔ ایک صحافی کے سوال پر انہوں نے جواباً استفسارکیا کہ کیا وزیر اعظم کو آن لائن ٹیکسی سروس پر آ نا چاہئے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وزیر اعظم نے ویک اینڈ پر اپنے گھر بنی گالہ جا نا ہے جس کیلئے دو آپشن ہیں ۔ یا تو سٹرکیں بند کر دی جائیں اور گاڑیوں کا قافلہ جا ئے یاپھر ہیلی کاپٹر میں ساڑھے چار پانچ منٹ میں چلے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا تو کھانا بھی ہیلی کاپٹر میں مری جا تا تھا۔