• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلی کاپٹر کا استعمال وزیر اعلیٰ کا اختیار ہے،وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (نمائندہ جنگ) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا استعمال وزیر اعلیٰ کا اختیار ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک ہزار ارب ڈالر سالانہ منی لانڈرنگ کا شکار ہے ، سابقہ حکمرانوں کی وجہ سے ملک کرپشن کا شکار ہے ،پچھلے دور میں وزارت اطلاعات کا ایک ہی ایجنڈا تھاکہ مخالف کو بدنام کیا جائے ۔فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ اب ایسی کوئی چیز نظر نہیں آئے گی، سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال وزیراعلیٰ کا اختیار ہے، صرف فیملی جاتی تو اعتراض ٹھیک ہوتا ،پروٹوکول کی خاطر سارا پاکپتن بند نہیں ہوا۔ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ پاکپتن اور میاں چنوں میں بچوں کی ہلاکتوں کی انکوائری کی جائے گی اور انکوائری میں کوتاہی ثابت ہونے پر طبی عملے کے خلاف کارروائی ہو گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہر جان قیمتی ہے اور اس کا علاج معالجہ اور تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

تازہ ترین