• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ،نواز، مریم اور صفدر کی سزاؤں کیخلاف درخواستوں پر کارروائی آج بھی جاری رہےگی

لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزاؤں کے خلاف درخواستوں پر کارروائی آج بھی جاری رہے گی۔ عدالت نے نیب کے وکیل کو مزید دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔ نیب کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب آرڈیننس 1999ء کو آئینی تحفظ حاصل ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے اے کے ڈوگر اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ نیب پراسکیوٹر جہانزیب خان بھروانہ نے نیب آرڈیننس 1999ء کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب آرڈیننس 1999ء مردہ نہیں، زندہ قانون ہے اور اس وقت تک نافذ العمل رہیگا جب تک کہ کوئی مجاز اتھارٹی اس میں ترمیم نہییں کرتی یا اسے کالعدم قرار دینے کی منظوری نہیں دیتی۔ انہوں نے نکتہ اٹھایا کہ 17 ویں اور 18 ویں ترمیم میں بھی اس قانون کو مردہ قانون قرار نہیں دیا گیا۔
تازہ ترین