سکھر (بیورو رپورٹ،چوہدری محمد ارشاد) سکھر کے آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ نوجوان نے پاکستان ریلوے کو ٹرین آن لائن سسٹم مفت میں دینے کا اعلان کیا ہے،محکمہ ریلوے میں تبدیلی کا سفر شروع، ٹرین کے انتظار میں کئی کئی گھنٹے ضائع ہونے سے بچانے کے لئے ریلوے کا اہم اقدام، ٹرین آن لائن سسٹم متعارف کرادیا گیا، جس کے ذریعے موبائل فون میں ایک ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرکے اپنی مقررہ ٹرین کا درست وقت بآسانی معلوم کیا جاسکتا ہے۔ مسافر ٹرینیں کب کس مقام پر موجود ہیں اور کب کون سے اسٹیشن پر پہنچیں گی، سمیت دیگر معلومات فراہم کرنیوالی ایپلی کیشن متعارف کرانے کا سہرا سکھر کے نوجوان کو جاتا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے کرپشن کے خاتمے، نئے پاکستان کے قیام ، کفایت شعاری ، بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی، ترقی اور خوشحالی کے جو دعوے کئے ہیں اس میں نوجوان بھی وزیراعظم عمران خان کا ہاتھ بٹانے کے لئے میدان عمل میں کود گئے ہیں۔