نیب نے کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فوادکو احتساب عدالت کے روبرو پیش کردیا۔
احتساب عدالت میں کرپشن کیس کی سماعت ہوئی،نیب نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا ہے کہ فوادحسن فوادنے اختیارات کاناجائزاستعمال کیا،انہوں نے کرپشن سے قومی خزانے کوکروڑوں روپے کانقصان پہنچایا۔
فواد حسن فواد کی خلاف آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور کروڑوں روپے غبن کرنے کا الزام ہے۔