ملتان(سٹاف رپورٹر) میپکو کی جانب سے ڈیمز کی تعمیر کے لئے 2کروڑ84لاکھ37ہزارروپے مالیت کا چیک چیف جسٹس کے قائم کردہ فنڈ میں جمع کر ادیاگیا ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری نے چیک بینک منیجر محمد عمیرکے حوالے کیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈیمز کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے ، ہرپاکستانی کو اس کارِخیر میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالناچاہئے ، میپکو کے گریڈ ایک تا16نے 2روز جبکہ گریڈ17تا20کے افسران نے 4روز کی بنیادی تنخواہ ڈیم فنڈ میں جمع کروائی ہے ۔