• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یتیم بچوں کیلئےآغوش مری پراجیکٹ کی تعمیر میں عوام ساتھ دیں ،الخدمت فائونڈیشن

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبد الشکور نے کہا ہے کہ عوام ا لخدمت فاؤنڈیشن کے آغوش مری پراجیکٹ کی تعمیر میں ہمارا بھرپور ساتھ دیں۔ہم آغوش مری میں یتیم بچوں کو تعلیم اور بہترین سہولیات کیساتھ ساتھ اخلاقی تربیت بھی دیں گے۔ یہ یتیم بچوں کے لیے بہترین تعلیمی ادارہ ہوگا جس میں 700یتیم بچوں کی رہائش کا بندوبست ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔محمد عبد الشکور نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن سات بڑے شعبہ جات میں کام کررہی ہے جس میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، صحت ، صاف پانی، آرفن کئیر پروگرام، کمیونٹی سروسز، مواخات اور تعلیم شامل ہیں۔ یتیم بچوں کے لیے 10 آغوش ہومز(یتیم خانے) چل رہے ہیں جن میں بچوں کو بہترین تعلیم، رہائش، کھانا ، یونیفارم اور دیگر بنیادی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں ۔جبکہ مزید5 آغوش ہومز کی تعمیرکا کام جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں پینتالیس لاکھ سے زائد بچے یتیم ہیں جن تک پہنچنے کے لیے ایک لمبے سفراورساتھ کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین